ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے ہرگز دستبردار نہیں ہونا چاہئیے

Iran should never give up acquiring nuclear weapons

25 Mar 2026 Latest
ٹریش مین جھوٹ کا سہارا لے کر اپنی بچی کھچی عزت بچانا چاہتا ہے۔ پہلے کہا گیا کہ اعلیٰ امریکی وفد ایران سے مذاکرات کے لیے دو عظیم شخصیات کے شہر اسلام آباد آ رہا ہے اب خبر آئی ہے کہ ٹریش مین نے 15 نکاتی مسودہ پاکستان کی دو عظیم شخصیات کے ذریعے ایران کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ کیا جنگ بندی کے مذاکرات اس طریقے سے کیے جاتے ہیں دوسری بات تقریباً آدھا گھنٹہ پہلے پاکستان میں ایرانی سفیر نے واضح بیان دیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی قسم کے بلواسطہ یا بلاواسطہ مذاکرات نہیں ہو رہے اسی طرح ایرانی افواج نے بھی بیان دیا ہے کہ ٹریش مین اپنے آپ سے مذاکرات کر رہا ہے۔ اب اگر ٹریش مین کے 15 نکاتی ایجنڈے کو دیکھا جائے تو اس میں سب سے پہلی شرط یہ رکھی گئی ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا اور جو یورینیئم اب تک افزودہ ہو چکی ہے وہ امریکہ کے حوالے کرے گا۔ اب اس شخص کی سوچ کا اندازہ لگایئں کہ اب تک ایران میں 77 ہسپتال اور 65 تعلیمی ادارے نشانہ بنائے گئے ہیں اور امام خمینی سمیت کئی دوسری اہم ایرانی قیادت شہید ہو چکی ہے۔تقریباً 1400 شہری شہید ہو چکے ہیں اور نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات سمیت 65000 رہائشی عمارتوں پر بم برسائے گئے ہیں تو ایران نے یہ سارا نقصان اس لیے اٹھایا ہے کہ بعد میں تمہارا حکمنامہ من وعن تسلیم کر لے۔ اصل بات یہ ہے کہ امریکہ جنگ کو ایک مشغلہ یا تماشہ سمجھتا ہے وہ اس لیے کہ بم نیو یارک یا واشنگٹن کی رہائشی عمارتوں پر نہیں گرتے یہ مسلمانوں کے شہروں پر گرتے ہیں۔ اب میرا ایران کو مشورہ یہ ہے کہ اب کسی قیمت پر جوہری ہتھیاروں کے حصول کے موقف سے پیچھے نہ ہٹے یا پھر سب ایٹمی ملک اپنے اپنے جوہری ہتھیار فنا کریں یہ کوئی اصول نہیں کہ باقی سب ملک اپنے دفاع کے لیےایٹم بم رکھیں اور ایران نہ رکھے۔ آج اگر ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو رجیم چینج یا محض اسرایئل اور اس کی امریکی لابی کی خوشنودی کے لیےاس پر کبھی حملہ نہ کیا جاتا۔ ایران والو ان غنڈوں سے لڑو چاہے طالبان کی طرح 20 سال لڑنا پڑے اس یزید کے آگے جھکنا مت۔ قرآن میں اللّٰہ کا فرمان یہ ہے ’’اے اہل ایمان جب تمہارا مقابلہ ہوجائے کافروں سے میدان جنگ میں تو تم ان سے پیٹھ مت پھیرنا۔اور جو کوئی بھی ان سے اس دن اپنی پیٹھ پھیرے گا سوائے اس کے کہ وہ کوئی داؤ لگا رہا ہو جنگ کے لیے یا کسی (دوسری) جمعیت سے ملنا ہو تو وہ اللہ کا غضب لے کر لوٹا اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانہ ہے’’ اللّٰہ تمہاری قربانیوں کو ضائع نہیں کرے گابس لڑتے رہو۔
Trash man wants to save whatever little honor he has left by resorting to lies. Initially, it was said that a high-level american delegation is coming from Iran to Islamabad for negotiations involving two great personalities, but now the news has come that trash man has sent a 15-point draft to Iran through two great personalities of Pakistan. First of all, the question is, are ceasefire negotiations conducted in this manner? Secondly, about half an hour ago, the Iranian ambassador in Pakistan clearly stated that there are no direct or indirect negotiations going with the United States, and likewise, the Iranian forces have also stated that trash man is negotiating on his own. Now, if we look at trash man's 15-point agenda, the first condition set in it is that Iran will not develop nuclear weapons and will hand over the enriched uranium so for to the united states. Now consider the mindset of this person: so far, 77 hospitals and 65 educational institutions have been targeted in Iran, and several important Iranian leaders, including Imam Khomeini, have been martyred. Nearly 1,400 civilians have been martyred and 65,000 residential buildings, including the nuclear facilities in Natanz and Isfahan, have been bombed. The fact is that the U.S. sees war as a hobby or a spectacle because the bombs don't fall on residential buildings in New York or Washington, they fall on Muslim cities. Now, my advice to Iran is that it should not back down from its position of acquiring nuclear weapons at any cost, or that all nuclear countries should destroy their nuclear weapons. Today, if Iran had an atomic bomb, it would never have been attacked for regime change or just to appease israel and its american lobby. Iranians, fight these thugs, even if you have to fight for 20 years like the Taliban, do not bow down to this yazid. Allah says in the Qur'an: "O you who believe, when you encounter the disbelievers in the battlefield, do not turn your backs on them. And whoever turns away from them on that day, except when he is strategizing for war or meeting another group, will return having incurred Allah's wrath, and his abode will be Hell, and it is indeed a very bad abode." Allah will not let your sacrifices go to waste so carry on.