ایٹمی توانائی کیا کر سکتی ہے؟ خصوصی مضمون
What can nuclear energy do? Special Article
آج کل یورینیم 235 کے ایٹم سے حاصل ہونے والی ایٹمی توانائی کے بہت سے استعمالات ہیں جن میں بجلی پیدا کرنا سب سے اہم ہے۔ 2026 کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں تقریبا 413 ایٹمی ری ایکٹر کام کر رہے ہیں جن میں امریکہ، چائنہ اور فرانس ٹاپ پہ ہیں۔اس کے علاوہ ایٹمی توانائی طب، زراعت، انڈسٹری اور خلائی تحقیقات میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ فضائی آلودگی پیدا نہیں کرتی کیونکہ اس میں کسی بھی چیز(تیل، کوئلہ، گیس) کو جلایا نہیں جاتا اور یہ 24/7 بغیر موسمی اثرات کے کام کرتی ہے۔ آپ یہ جان کر حیران رہ جایئں گے کہ امریکہ کے جنگی طیارہ بردار بحری بیڑے صرف ایٹمی توانائی سے چلتے ہیں اور 25 سال تک ان میں ری فیولنگ کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ایٹمی توانائی سے پانی سے ہائی پریشر بھاپ بنائی جاتی ہے جو ٹربائن کو گھماتی ہے، جو آگے پروپیلرز (پانی پیچھےدھکیلنے والے پنکھے) کو گھماتی ہے جس سے بحری بیڑہ آگے کو حرکت کرتا ہے۔ اور اس سسٹم سے بحری بیڑا 56 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے۔ جہاز میں جتنی بھی بجلی لائٹنگ، ریڈار اور برقی مقناطیسی ائیر کرافٹ لانچنگ سسٹم کے لیے استعمال ہوتی ہے، وہ بھی ساری کی ساری ایٹمی توانائی سے بنائی گئی بھاپ سے پیدا کی جاتی ہے۔ یعنی کہ بجلی پیدا کرنے والے جنریٹرز بھی ایٹمی توانائی سے چلائے جاتے ہیں۔
پاکستان میں بھی ایٹمی توانائی سے بجلی پیدا کی جاتی ہے جو رپورٹ کے مطابق 2024 میں ملک کی کل ضرورت کا %17 حصہ پورا کر رہی تھی۔
پاکستان میں بھی ایٹمی توانائی سے بجلی پیدا کی جاتی ہے جو رپورٹ کے مطابق 2024 میں ملک کی کل ضرورت کا %17 حصہ پورا کر رہی تھی۔
Nowadays, there are many uses of nuclear energy obtained from Uranium-235 atom, among which electricity generation is the most important. According to a 2026 report, about 413 nuclear reactors are operating in the world, with the United States, China, and France at the top. Besides this, nuclear energy is used in medicine, agriculture, industry, and space research. It does not cause air pollution because nothing (oil, coal, gas) is burned and it operates 24/7 without being affected by weather. You will be surprised to know that the US Navy's aircraft carriers run solely on nuclear energy and do not require refueling for 25 years. Nuclear energy is used to produce high-pressure steam from water, which drives turbines, which in turn drive propellers (fans that push water backward), propelling the naval fleet forward. This system allows the fleet to travel at a speed of 56 kilometers per hour. All the electricity used in the ship for lighting, radar, and the electromagnetic aircraft launching system is also generated entirely from steam produced by nuclear energy. In other words, even the generators that produce electricity are also powered by nuclear energy.
In Pakistan, electricity is also generated from nuclear energy, which, according to the report, was meeting 17% of the country's total requirement in 2024.
In Pakistan, electricity is also generated from nuclear energy, which, according to the report, was meeting 17% of the country's total requirement in 2024.